وشی مٹھ بحران پر سپریم کورٹ میں ہوگی سماعت، پچھلی بار فوری سننے سے انکار
وشی مٹھ بحران پر سپریم کورٹ میں ہوگی سماعت، پچھلی بار فوری سننے سے انکار نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)15؍جنوری:اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ مکانات میںدراڑ پڑنے کے واقعہ می مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک 782 گھروں میں دراڑیں پڑنے کی اطلاع ملی ہے، جبکہ 148 عمارتوں کو حکومت نے رہنے کے لیے غیر محفوظ قرار دیا ہے۔ اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی پہنچ گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں اس بحران کو قومی آفت قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی نے سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ پیر (16 جنوری) کو اس معاملے کی سماعت کرے گی۔سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی 16 جنوری کی کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس پی ایس نرسنگھ اور جسٹس جے بی پاردی والا کی بنچ اس درخواست کی سماعت کرے گی۔عدالت عظمیٰ نے 10 جنوری کو اس درخواست پر فوری سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے جمہوری طور پر منتخب ادارے موجود ہیں اور تمام اہم معاملات کو اس میں نہیں آنا چاہیے۔ عدالت نے سرسوتی کی عرضی کو 16 جنوری کو سماعت کے لیے درج کی
Comments
Post a Comment