وشی مٹھ بحران پر سپریم کورٹ میں ہوگی سماعت، پچھلی بار فوری سننے سے انکار

 وشی مٹھ بحران پر سپریم کورٹ میں ہوگی سماعت، پچھلی بار فوری سننے سے انکار


نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)15؍جنوری:اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ مکانات میںدراڑ پڑنے کے واقعہ می مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک 782 گھروں میں دراڑیں پڑنے کی اطلاع ملی ہے، جبکہ 148 عمارتوں کو حکومت نے رہنے کے لیے غیر محفوظ قرار دیا ہے۔ اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی پہنچ گیا ہے۔
سپریم کورٹ میں اس بحران کو قومی آفت قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی نے سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ پیر (16 جنوری) کو اس معاملے کی سماعت کرے گی۔سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی 16 جنوری کی کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس پی ایس نرسنگھ اور جسٹس جے بی پاردی والا کی بنچ اس درخواست کی سماعت کرے گی۔عدالت عظمیٰ نے 10 جنوری کو اس درخواست پر فوری سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے جمہوری طور پر منتخب ادارے موجود ہیں اور تمام اہم معاملات کو اس میں نہیں آنا چاہیے۔
عدالت نے سرسوتی کی عرضی کو 16 جنوری کو سماعت کے لیے درج کیا تھا۔ جب درخواست گزار کے وکیل نے درخواست کا ذکر کیا اور اسے فوری طور پر درج کرنے کی استدعا کی تو چیف جسٹس نے کہا کہ ہر اہم چیز کو ہمارے سامنے لانے کی ضرورت نہیں ہے، جمہوری طور پر منتخب ادارے ہیں جو اس پر غور کریں۔ہم اسے فہرست میں ڈالیں گے۔ عرضی گزار نے دلیل دی ہے کہ یہ بحران بڑے پیمانے پر صنعت کاری کی وجہ سے ہوا ہے اور اتراکھنڈ کے لوگوں کو فوری مالی امداد اور معاوضہ دیا جانا چاہیے۔
درخواست میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو اس مشکل وقت میں جوشی مٹھ کے رہائشیوں کی فعال طور پر مدد کرنے کی ہدایت کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ عرضی میں کہا گیا کہ انسانی زندگی اور ان کے ماحولیاتی نظام کی قیمت پر کسی ترقی کی ضرورت نہیں ہے اور اگر کچھ ہوتا ہے تو ریاست اور مرکزی حکومت کا فرض ہے کہ وہ اسے فوری طور پر جنگی بنیادوں پر روکے۔جوشی مٹھ، بدری ناتھ اور ہیم کنڈ صاحب جیسے مشہور یاتری مقامات کا گیٹ وے اور اسکیئنگ کے لیے مشہور اولی کو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ جوشی مٹھ آہستہ آہستہ زمین میں دھنس رہا ہے، گھروں، سڑکوں اور کھیتوں میں بڑی بڑی دراڑیں نظر آ رہی ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی گھر جھک گئے ہیں اور بتدریج زمین میں دھنس رہے ہیں۔



Comments

popular

Basit Ali Wants Shaheen Shah Afridi to Lead Pakistan Team

ےاولادی کی وجہ اگر عورت کےکمزور اور چھوٹے انڈے ہیں تو کیا کریں؟ آسان علاج،